فجا میراثی بیمار ہو گیا۔ گاؤں کے ڈاکٹر کے پاس گیا تو اس نے بہت زیادہ فیس مانگی۔ بڑی منتیں کرنے پر بھی ڈاکٹر نے اسے رعایت نہ دی اور پورے پیسے لئے۔
جب وہ صحت یاب ہوگیا تو ڈاکٹر کی زیادتی پر فجے کو بہت زیادہ غصہ آیا اس نے ڈاکٹر کا ایک جھوٹا قصہ بنایا اور گاؤں کی چوپال میں سنانے لگ گیا۔۔
فجا میراثی کہنے لگا کہ جب میں بیمار ہوا تھا اور ڈاکٹر بشیر سے علاج کروا رہا تھا تو میں نے خواب دیکھا کہ میں مر گیا ہوں اور مر کر اوپر پہنچ گیا ہوں ، وہاں بہت سے لوگ جو اس دن فوت ہوئے تھے پہنچے ہوئے تھے ۔ وہاں پر جنتیوں اور دوزخیوں کے ناموں کی لسٹ لگی ہوئی تھی لوگ اپنا نام پڑھ پڑھ کر جنت اور دوزخ میں جا رہے تھے ، میں بھی لسٹ کی طرف گیا ، مجھے پتہ تھا کہ میں نے زندگی میں کوئی نیک کام نہیں کیا اس لیے میں نے دوزخ والی لسٹ میں اپنا نام تلاش کرنا شروع کیا تو مجھے اپنا نام فجا میراثی کہیں بھی نظر نہ آیا ، مجھے بہت خوشی ہوئی کہ میں دوزخی نہیں ہوں اب میں خوشی خوشی جنتیوں والی لسٹ پڑھنے لگا لیکن میری حیرت کی انتہا نہ رہی کہ میرا نام وہاں بھی موجود نہیں ، میں بہت پریشان ہوا
اسی پریشانی میں مجھے گاؤں کے چوہدری صاحب ملے جو کافی عرصہ پہلے فوت ہوگئے تھے انہوں نے مجھے دیکھتے ہی کہا اوئے فجے میراثی تم یہاں کیا کر رہے ہو
میں نے انہیں سارا ماجرا بتایا کہ میں آج ہی مر کر یہاں آیا ہوں لیکن میرا نام نہ جنت والوں کی لسٹ میں ہے اور نہ دوزخ والوں کی میں بہت پریشان ہوں
چوہدری جی نے کہا اوئے فجے تم بھی گاؤں کے ڈاکٹر بشیر سے علاج تو نہیں کروایا ، وہ وقت پورا ہونے سے چار سال پہلے ہی بندہ مار دیتا ہے ، مجھے خود دو سال ہوگئے باہر پھرتے ہوئے ابھی تک میرا نام لسٹ میں نہیں آیا.. 😂😂
(Last Updated: Sunday, 7 May 2017) ﺍﮔﺮ ﺭﮐﮫ ﺳﮑﻮ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﻧﺸﺎﻧﯽ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﻮ ﺗﻮ ﺻﺮﻑ ﺍﯾﮏ ﮐﮩﺎﻧﯽ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﮎ ﭘﺎﮰ ﻧﮧ ﺟﺲ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺳﺎﺭﯼ ﺩﻧﯿﺎ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﻗﻄﺮﮦ ﺁﻧﮑﮫ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ Welcome To This Friendly Blog :) WhatApp +923423672032 to share something entertaining or your feedback to this blog :) Thank You.
Friday, May 5, 2017
فجا میراثی بیمار ہو گیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment