😜لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کا نیا دلچسپ فارمولا تیار😷😷
حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا نیا دلچسپ فارمولا تیار کر لیا ھے۔ بجلی کا استعمال سرکار کی مرضی سے کریں اور لوڈشیڈنگ سے نجات پائیں۔ ٹیرف میں 10 پیسے فی یونٹ کمی کا بھی فائدہ اٹھائیں۔بجلی کی چوری اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ گھروں میں بجلی کے استعمال کو کنٹرول کرنے کیلئے اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹر کچر کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پہلے فیز میں 10لاکھ 41 ہزار اے ایم آئی میٹر لگائے جائیں گے۔ اے ایم آئی میٹرنگ ایک نئی ٹیکنالوجی ہے جس سے بجلی کی چوری زیرو اور لوڈشیڈنگ بھی ختم ہو جائے گی جتنی بجلی کی لوڈشیڈنگ ہونی ہو گی اتنا لوڈ کم کر دیں گے۔ جدید میٹر کے علاوہ گھروں میں پیغام رسانی کیلئے ایک ڈیوائس نصب ہو گی۔ بجلی کی قلت پر میسج بھیجا جائے گا کہ بلب اور پنکھے آن رکھنے ہیں تو اے سی آف کر دیں۔ ایک ڈسپلے ڈیوائس لگائیں گے جس پر ساری معلومات ہوں گی اگر کوئی ٹائم پر بل پے نہیں کرتا تو میٹر اتارنے کے بجائے کنٹرول روم سے ہی اس کا کنکشن بند کر دیا جائے گا۔ ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر منصوبے پر پندرہ دسمبر سے کام کا آغاز ہو رہا ہے اور تین سال میں 17 ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل ہو گا۔ منصوبے کیلئے فنڈز ایشیائی ترقیاتی بنک دیگا۔
No comments:
Post a Comment